وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا یورپی پارلیمنٹ میں مختلف یورپی ممالک سے آئے یوتھ لیڈرز سے تفصیلی سیشن

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا یورپی پارلیمنٹ میں مختلف یورپی ممالک سے آئے یوتھ لیڈرز سے تفصیلی سیشن مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کےلئے یورپی نوجوانوں نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا ،] وزیرِاعظم کی تفصیلی بریفنگ اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے یورپی پارلیمنٹ میں مختلف یورپی ممالک سے آئے ہوئے یوتھ لیڈرز سے ایک تفصیلی سیشن …

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا یورپی پارلیمنٹ میں مختلف یورپی ممالک سے آئے یوتھ لیڈرز سے تفصیلی سیشن
مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کےلئے یورپی نوجوانوں نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا ،] وزیرِاعظم کی تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے یورپی پارلیمنٹ میں مختلف یورپی ممالک سے آئے ہوئے یوتھ لیڈرز سے ایک تفصیلی سیشن کیا جس میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کےلئے یورپی نوجوانوں نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا اور وزیرِاعظم نے ان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بدھ کو ممبر یورپی پارلیمنٹ انا ماریا گومز سے انتہائی مفید ملاقات کی۔ ملاقات میں ان کے ہمراہ سینئر منِسٹر چوہدری طارق فاروق اور کشمیر کونسل کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سیّد بھی شامل تھے۔ انا ماریا نے کہا کہ ہم دونوں طرف کشمیر میں جا کر خود حالات کا جایئزہ لینا چاہتے ہیں۔ وزیرِاعظم نے ان کو آزاد کشمیر آنے کی دعوت دی جِس کو انہوں نے قبول کیا اور کہا کہ جلد ہی ہم آزاد کشمیر بھی ائٓیں گے اور مقبوضہ کشمیر بھی جائیں گے۔ انہوں نے ممبر یورپی پارلیمنٹ شَون سایئمن اور سجاد حیدر کریم سے بھی ملاقات کی اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے بارے میں آگاہی دی۔

Leave a Reply