وزیراعظم آزاد کشمیر کا التمیمی گروپ کے چیف ایگزیکٹو کی رہائش گاہ آمد، داماد ڈاکٹر نوید کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے التمیمی گروپ کے چیف ایگزیکٹو سردار الیاس خان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے داماد ڈاکٹر نوید کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق موسٹ سینئر وزیر وقار احمد نور ،وزراء حکومت نثار انصر ابدالی ،چوہدری اظہر صادق اور سردار ضیاء القمر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے التمیمی گروپ کے چیف ایگزیکٹو سردار الیاس خان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے داماد ڈاکٹر نوید کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق موسٹ سینئر وزیر وقار احمد نور ،وزراء حکومت نثار انصر ابدالی ،چوہدری اظہر صادق اور سردار ضیاء القمر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔