وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان دیامر بھاشا ، مہمند ڈیم فنڈ میں اب تک 9.6957 ارب روپے کے عطیات جمع ہوچکے،سٹیٹ بینک

49

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں اب تک 9.6957 ارب روپے کے عطیات جمع ہوئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق اندرون ملک 8.332 ارب روپے جبکہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 1.364 ارب روپے کے فنڈز وصول ہوئے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں سے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ 462.6346 ملین جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کی جانب سے 351.419 ملین روپے کے عطیات ڈیم فنڈز میں جمع کرائے گئے ہیں۔