وزیراعظم ’’اڑان پاکستان‘‘ کے ذریعہ ملک کی معیشت کو مزید اوپر لے جانا چاہتے ہیں، گورنر سندھ

کراچی۔ 20 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اڑان پاکستان کے ذریعہ ملک کی معیشت کو مزید اوپر لے جانا چاہتے ہیں۔گورنرہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسلامک اکنامک فور م 2025ءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے دن کے اجالے میں جواب دیا،رات کے اندھیرے میں …

کراچی۔ 20 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اڑان پاکستان کے ذریعہ ملک کی معیشت کو مزید اوپر لے جانا چاہتے ہیں۔گورنرہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسلامک اکنامک فور م 2025ءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے دن کے اجالے میں جواب دیا،رات کے اندھیرے میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا جس میں معصوم لوگوں اور مسجد کو شہید کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان رمضان المبارک کی 27ویں شب کو قائم ہوا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے غیبی طاقتیں اس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر سرحدوں کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی مستحکم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کر رہے ہیں، جنرل سید عاصم منیر نے اندرونی اور بیرونی طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیااوران کے عزائم ناکام بنادیئے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت اور دنیا کو یہ بتا دیا کہ اس ملک خداداد کا دفاع نہ صرف مضبوط ہے بلکہ مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں لوگوں کا انتخاب مجھے بہت اچھا لگا یہ ٹیم ہمارے بینکنگ نظام کو مزید اچھے نظام کی طرف لے کر جا سکتی ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کو سود سے پاک کرکے حقیقی اسلامی نظام کی طرف آنا ہوگا۔زندگی ہمیں کتنا بھی تھکا دے لیکن ہمیں کھڑے رہنا ہے کیونکہ کچھ لوگ ہم ہی سے ٹیک لگائے ہوئے ہیں۔

ہمیں اپنے ماضی سے نکل کر حال میں آنا ہوگا کیونکہ ماضی میں رہنے والا مایوسیوں میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے اسے پروموٹ نہیں کیا تو پھر دنیا سے صدیوں پیچھے رہ جائیں گے۔ سیلانی کے ساتھ مل کر بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ اپنے نوجوانوں کو اے آئی کی طرف لے کر جائیں جو کامیابی سے سفر جاری ہے۔