وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت اسلام آباد کے سکولوں کی بہتری کادوسرامرحلہ جنوری کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کی بہتری کادوسرامرحلہ جنوری کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا۔وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کی بہتری کادوسرامرحلہ دسمبرکے اختتام تک مکمل ہوناتھاتاہم امن وامان کی صورتحال اورفنڈزکے اجراءمیں تاخیر کی وجہ سے ایسانہ ہوسکا۔اے پی پی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے تعلیمی اصلاحات پروگرام کیلئے وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کی بہتری کادوسرامرحلہ جنوری کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا۔وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کی بہتری کادوسرامرحلہ دسمبرکے اختتام تک مکمل ہوناتھاتاہم امن وامان کی صورتحال اورفنڈزکے اجراءمیں تاخیر کی وجہ سے ایسانہ ہوسکا۔اے پی پی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے تعلیمی اصلاحات پروگرام کیلئے وزیراعظم کے مشیرعلی رضا نے بتایا کہ پروگرام کے تحت مختلف سکولوں کی بہتری کا عمل جاری ہے اوروزیرکیڈطارق فضل چوہدری اس پروگرام کی خودنگرانی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ باقی 200 سکولوں اورکالجز کی اپ گریڈیشن کیلئے وزارت کیڈ نے پی سی ون تیارکرلیاہے ،اسی طرح سیکرٹری کیڈ نے اساتذہ کی تربیت اورنظامت تعلیمات کی ری سٹرکچرنگ کے دومزیدمنصوبوں کی بھی منظوری دے دی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply