وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزٹ کا عمل شروع کرنے کے خط پر دستخط کر دیے

لندن ۔ 29 مارچ (اے پی پی) برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع کرنے کے خط پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لزبن معاہدے کے آرٹیکل 50 کے تحت یہ آفیشل نوٹس یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو پہنچایا جائے گا۔اس …

لندن ۔ 29 مارچ (اے پی پی) برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع کرنے کے خط پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لزبن معاہدے کے آرٹیکل 50 کے تحت یہ آفیشل نوٹس یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو پہنچایا جائے گا۔اس کے بعد وزیراعظم کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گی اور ارکان پارلیمان کو اس بارے میں آگاہ کریں گی کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply