وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر موصولہ شکایات پر کارروائی‘ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا تھانہ نون کے علاقے میں پانچ قصابوں کو زائد منافع خوری اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر موصولہ شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کو تھانہ نون کے علاقے میں پانچ قصابوں کو زائد منافع خوری اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کر دیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار اسلام آباد مہرین بلوچ نے سٹیزن پورٹل پر شکایات پر کارروائی عمل میں لائی اور …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر موصولہ شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کو تھانہ نون کے علاقے میں پانچ قصابوں کو زائد منافع خوری اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کر دیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار اسلام آباد مہرین بلوچ نے سٹیزن پورٹل پر شکایات پر کارروائی عمل میں لائی اور تھانہ نون کے علاقے میں پانچ گوشت کی دکانوں پر گوشت کے معیار، صفائی اور ریٹ لسٹوں کا معائنہ کیا۔ خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے پانچ قصابوں کو جرمانوں کے نوٹس جاری کر دیئے۔ دریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر نے ایک بیکری اور ٹک شاپ پر بھی صفائی کے انتظامات اور اشیاءکی قیمتوں کا معائنہ کیا اور اسلام آباد بس ٹرمینل پر واقع ٹک شاپس کو نوٹس جاری کر دیئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply