لاہور ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان ریلوے کے ترجمان نے گزشتہ روز مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبر جس میں کہا گیا ہے کہ ''وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں ریلوے افسران کے خلاف 11 ہزار شکایات موصول'' کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے روز سے اب تک تقریباً 11 ہزار 3 سو 87 شکایات مختلف شعبہ جات سے متعلق محکمہ ریلوے کو موصول ہوئیں جن میں …
وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں پر جواب نہ دینے کا تاثر حقائق کے منافی ہے، 11,387شکایات میں سے 11,010 شکایات نمٹا دی گئی ہیں، ترجمان ریلوے کی وضاحت

مزید خبریں
لاہور ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان ریلوے کے ترجمان نے گزشتہ روز مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبر جس میں کہا گیا ہے کہ ”وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں ریلوے افسران کے خلاف 11 ہزار شکایات موصول” کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے روز سے اب تک تقریباً 11 ہزار 3 سو 87 شکایات مختلف شعبہ جات سے متعلق محکمہ ریلوے کو موصول ہوئیں جن میں سے تقریباً 11 ہزار 10 شکایات حل کرکے نمٹا دی گئی ہیں جبکہ 3 سو 77 شکایات مختلف مراحل میں ہیں جن کا طریقہ کار کے مطابق جلد ازالہ کیا جائے گا۔ ریلوے میں اوسطاً 100 سے زائد شکایات روزانہ کی بنیاد پر موصول ہوتی ہیں جن میں سے زیادہ تر معمولی نوعیت کی ہوتی ہیں اور اگر کوئی شکایت حساس نوعیت کی ہوتی ہے تو متعلقہ محکمہ مکمل جانچ پڑتال کرکے اس کا تفصیلی جواب دیتا ہے لہٰذا خبر سے یہ تاثر دینا کہ محکمہ ریلوے وزیراعظم سٹیزن پورٹل درخواستوں پر جواب نہیں دے رہا، سراسر حقائق کے منافی ہے۔ وا ضح رہے کہ پاکستان ریلوے سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں اور سفر کے دوران چھوٹی موٹی شکایات ہوتی ہیں جنہیں فوری حل کر کے نمٹا دیا جاتا ہے۔








