بیجنگ ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی باﺅفورم فارایشیاءکے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے اتوار کو چین کے جزیرہ ہینان کے جنوبی شہرسان یا پہنچیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف، وزیرداخلہ پروفیسراحسن اقبال اوروفاقی وزیر پاوراویس احمدخان لغاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ باﺅفورم فارایشیاءکے سالانہ اجلاس سے خطاب کے علاوہ وزیراعظم چین کے صدرشی جن پنگ سے ملاقات اوران سے دوطرفہ، علاقائی اوربین …
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی باﺅفورم فارایشیاءکے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے (اتوار کو)چین جائیں گے

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی باﺅفورم فارایشیاءکے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے اتوار کو چین کے جزیرہ ہینان کے جنوبی شہرسان یا پہنچیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف، وزیرداخلہ پروفیسراحسن اقبال اوروفاقی وزیر پاوراویس احمدخان لغاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ باﺅفورم فارایشیاءکے سالانہ اجلاس سے خطاب کے علاوہ وزیراعظم چین کے صدرشی جن پنگ سے ملاقات اوران سے دوطرفہ، علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال بھی کریں گے۔وزیراعظم کو8 سے 11اپریل تک منعقدہ باﺅفورم فارایشیاءمیں شرکت کی دعوت ملی تھی۔ رواں سال باﺅفورم فارایشیاءکاموضوع ”عظیم خوشحالی کیلئے آزاد اوراختراعی ایشیائ“ رکھا گیاہے۔فورم سے آسٹریلیاءکے صدرالیگزینڈر وان ڈیربیلین ، فلپائن کے صدرروڈریگوڈیوٹرٹ، منگولیا کے وزیراعظم یوخاجن کورل سوک، ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ،سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوئتریش اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹیان لاگارڈے خطاب کریں گی۔








