اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہفتہ کو چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے، منصوبہ کے پہلے یونٹ کی تکمیل سے 36میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جو چترال اورگردونواح کے علاقوں کی توانائی کی ضروریات پوری کرے گی۔ چترال میں2015ءکے شدید سیلاب کے بعد وفاقی حکومت نے واپڈا کوہدایت کی تھی کہ منصوبہ کے پہلے یونٹ کو جلد مکمل کرکے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی (آج)(ہفتہ کو چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہفتہ کو چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے، منصوبہ کے پہلے یونٹ کی تکمیل سے 36میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جو چترال اورگردونواح کے علاقوں کی توانائی کی ضروریات پوری کرے گی۔ چترال میں2015ءکے شدید سیلاب کے بعد وفاقی حکومت نے واپڈا کوہدایت کی تھی کہ منصوبہ کے پہلے یونٹ کو جلد مکمل کرکے چترال اور نواحی علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے تاکہ دور دراز اوردشوار گزار علاقوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔








