وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چڑی کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چڑی کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جمعہ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ نے وزیراعظم کو لائن آف کنٹرول پر صورتحال، بھارت کی …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چڑی کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جمعہ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ نے وزیراعظم کو لائن آف کنٹرول پر صورتحال، بھارت کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنانے اور پاک فوج کی طرف سے پیشہ وارانہ انداز میں منہ توڑ جواب دینے کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھارتی غیر پیشہ وارانہ اپروچ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والوں کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان کے حوصلہ اور عزم کو سراہا۔ وزیراعظم نے شہداءو زخمیوں کے خاندانوں کیلئے مالی امداد میں اضافہ کا اعلان کیا اور شہری آبادی کے تحفظ کیلئے کمیونٹی پروٹیکشن بنکرز کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے بھارتی گولہ باری سے ایک ٹانگ سے محروم ہونے والی کمسن لڑکی کو مصنوعی ٹانگ لگانے کیلئے اسے فوری طور پر اے ایف آئی آر ایم منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply