اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورہ کےلئے کراچی روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم (آج) اتوار کو لیاری ایکسپریس وے منصوبے کے نارتھ بند کریج وے کا افتتاح کریں گے ۔ یہ منصوبہ کافی عرصہ سے التواءکا شکار تھا۔ افتتاح کے بعد لیاری ایکسپریس وے کا منصوبہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ منصوبہ کی ریمپس سمیت مجموعی لمبائی 38 کلومیٹر ہے جس …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورہ کےلئے کراچی روانہ ہوگئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورہ کےلئے کراچی روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم (آج) اتوار کو لیاری ایکسپریس وے منصوبے کے نارتھ بند کریج وے کا افتتاح کریں گے ۔ یہ منصوبہ کافی عرصہ سے التواءکا شکار تھا۔ افتتاح کے بعد لیاری ایکسپریس وے کا منصوبہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ منصوبہ کی ریمپس سمیت مجموعی لمبائی 38 کلومیٹر ہے جس پر 10 ارب روپے کے تعمیراتی اخراجات آئے ہیں۔








