وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اردن کے شاہ عبداﷲ دوئم ابن الحسین کی ملاقات

اسلام آباد۔ 08 فروری (اے پی پی) اردن کے شاہ عبداﷲ دوئم ابن الحسین نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی۔ شاہ عبداﷲ اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ شاہ عبداﷲ اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کیلئے مزید راستے تلاش کرنے کے حوالہ سے …

اسلام آباد۔ 08 فروری (اے پی پی) اردن کے شاہ عبداﷲ دوئم ابن الحسین نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی۔ شاہ عبداﷲ اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ شاہ عبداﷲ اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کیلئے مزید راستے تلاش کرنے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم اس وقت 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور اردن کے درمیان شاندار موجودہ سیاسی تعلقات کو سراہا۔ دونوں رہنماﺅں نے علاقائی صورتحال بالخصوص امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فلسطین کے کاز کیلئے پاکستان کی واضح حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے اس فیصلہ کو مسترد کیا ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا۔