وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ‘ اپنے حلقوں میں سرکاری ویلفیئر کی سکیموں کے تحت ترقیاتی کاموں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ارکان قومی اسمبلی شزرا منصب علی خان، میاں طارق محمود اور سردار شفقت حیات خان نے جمعرات کے روز وزیراعظم چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ارکان قومی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ‘ اپنے حلقوں میں سرکاری ویلفیئر کی سکیموں کے تحت ترقیاتی کاموں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ارکان قومی اسمبلی شزرا منصب علی خان، میاں طارق محمود اور سردار شفقت حیات خان نے جمعرات کے روز وزیراعظم چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ارکان قومی اسمبلی نے اپنے حلقوں میں سرکاری ویلفیئر کی سکیموں کے تحت ترقیاتی کاموں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ عام آدمی کے مسائل میں کمی لانے کیلئے پرخلوص اور سرگرم کردار ادا کریں اور عوام سے مسلسل رابطے کے ذریعے ان کی ترقی کیلئے کام کریں۔








