وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاءو بحرالکاہل کی انڈر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شمشاد اختر کی ملاقات پائیدار ترقیاتی اہداف پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاءو بحرالکاہل کی انڈر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شمشاد اختر نے جمعرات کو …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاءو بحرالکاہل کی انڈر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شمشاد اختر کی ملاقات

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاءو بحرالکاہل کی انڈر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شمشاد اختر کی ملاقات
پائیدار ترقیاتی اہداف پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاءو بحرالکاہل کی انڈر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شمشاد اختر نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے رکن ممالک کے مابین پائیدار نمو اور اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے کمیشن کے مقاصد کو تقویت دینے میں ڈاکٹر شمشاد اختر کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے نتیجہ خیز منصوبہ جات، تکنیکی معاونت کے ساتھ ساتھ غربت میں کمی، تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن، سماجی ترقی اور آفات کے خطرہ کو کم کرنے میں رکن ممالک کی استعداد کار بڑھانے کے ذریعے خطہ کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے حوالہ سے اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاءو بحرالکاہل کی قابل قدر خدمات کی بھی تعریف کی۔ ملاقات میں پائیدار ترقیاتی اہداف پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے چیلنجز اور مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کامسیٹس کے کردار کو سراہا جس کے ساتھ مذکورہ کمیشن نے پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کی حامل حکمت عملی کے حوالہ سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو مذکورہ حکمت عملی اور خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو فراہم کی جانے والی معاونت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔








