اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت پٹرولیم کو صارفین کے مفاد میں تمام فریقین کی مشاورت سے ایل پی جی کی قیمت کے معاملہ کو طے کرنے کے حوالہ سے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کو ایل پی جی درآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات کے دوران جاری کی۔ ایل پی جی درآمد کنندگان کے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایل پی جی درآمد کنندگان کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت پٹرولیم کو صارفین کے مفاد میں تمام فریقین کی مشاورت سے ایل پی جی کی قیمت کے معاملہ کو طے کرنے کے حوالہ سے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کو ایل پی جی درآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات کے دوران جاری کی۔ ایل پی جی درآمد کنندگان کے وفد نے وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کو ایل پی جی درآمد کنندگان کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی کہ صارفین کے مفاد میں ایل پی جی کی قیمت میں تفاوت کو دور کرنے اور معقول بنانے کیلئے تمام فریقین کی مشاورت سے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔







