لندن ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے برطانوی آئل اینڈ گیس کمپنی رائل ڈچ شیل کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر بین وان بیڈن کی سربراہی میں یہاں لندن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کمپنی کی طرف سے مزید سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ای او نے پاکستان میں توانائی شعبے کی ترقی اور خاص طور پر ایل این جی اور …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے برطانوی آئل اینڈ گیس کمپنی رائل ڈچ شیل کے وفد کی سی ای او کی سربراہی میں ملاقات

مزید خبریں
لندن ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے برطانوی آئل اینڈ گیس کمپنی رائل ڈچ شیل کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر بین وان بیڈن کی سربراہی میں یہاں لندن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کمپنی کی طرف سے مزید سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ای او نے پاکستان میں توانائی شعبے کی ترقی اور خاص طور پر ایل این جی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کو سراہا۔ چیف ایگزیکیوٹو رائل ڈچ شیل نے وزیراعظم کو ایل این جی اور پاکستان کے قابل تجدید توانائی شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا۔








