اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے داﺅدی بوہرہ برادری کے داعی المطلق سیّدنا عالی قدر مفضل سیف الدین نے پیر کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سماجی بہبود اور اقتصادی شعبوں میں بوہرہ برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت بوہرہ برادری کو اس کی انسانی ہمدردی اور سماجی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے داﺅدی بوہرہ برادری کے داعی سیّدنا عالی قدر مفضل سیف الدین کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے داﺅدی بوہرہ برادری کے داعی المطلق سیّدنا عالی قدر مفضل سیف الدین نے پیر کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سماجی بہبود اور اقتصادی شعبوں میں بوہرہ برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت بوہرہ برادری کو اس کی انسانی ہمدردی اور سماجی خدمات کے شعبہ میں ہر ممکنہ معاونت کرتی رہے گی۔ ملاقات میں سیّدنا عالی قدر مفضل سیف الدین نے رواں سال محرم کے دوران بوہرہ برادری کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومتی انتظامات کی تعریف کی۔ صاحبزادہ ادریس بدر الدین، شہزادہ جعفر الصادق عماد الدین، شہزادہ طہ نجم الدین، شہزادہ حسین برہان الدین، شیخ کومیل یونس بھائی، حسین شیخ کومیل بھائی، شیخ سیف الدین زوم کوالہ، شیخ ذوالفقار آدم، شیخ محمد حسین پونا والا اور شیخ مستنصر پونا والا بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف بھی اس موقع پر موجود تھے۔








