اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رابطوں کے فروغ کے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو ایس سی او کے 6 منظور شدہ راستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی پیشکش کی ہے جو یورو ایشیائ، چین، روس اور وسطی ایشیاءکو بحیرہ ءعرب کے ساتھ ملانے کا ایک موثر ذریعہ بننے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل راشد علیموف کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رابطوں کے فروغ کے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو ایس سی او کے 6 منظور شدہ راستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی پیشکش کی ہے جو یورو ایشیائ، چین، روس اور وسطی ایشیاءکو بحیرہ ءعرب کے ساتھ ملانے کا ایک موثر ذریعہ بننے کی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ کرے گا۔ انہوں نے یہ بات ایس سی او کے سیکریٹری جنرل راشد علیموف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ پاکستان کو ایس سی او کی مکمل رکنیت ملنے کے بعد ایس سی او کے سیکرٹری جنرل کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم نے ایس سی او کی رکنیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے ان کی حمایت پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ثقافتی تنوع اور مشترکہ ترقی کے مقصد کے حصول کے لئے باہمی احترام، مفاد اور برابری پر مبنی ”جذبہ ءشنگھائی“ کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ایس سی او اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ گہرے تاریخی و ثقافتی روابط اور مضبوط اقتصادی و سٹریٹجک تعلقات ہیں۔








