وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ، چینی کی صنعت کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ، چینی کی صنعت کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کے ایک وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وفد میں جاوید کیانی، احسن لطیف، اسلم غنی، سکندر خان، اکرام الحق، اسلم فاروق اور نعمان خان …

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ، چینی کی صنعت کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کے ایک وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وفد میں جاوید کیانی، احسن لطیف، اسلم غنی، سکندر خان، اکرام الحق، اسلم فاروق اور نعمان خان شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری پرویز ملک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں چینی کی صنعت کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے اٹھائے گئے صنعت کو درپیش مسائل پر ضرور غور و خوض کیا جائے گا۔

Leave a Reply