اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فلسطین کے سفیر ولید ابو علی نے جمعرات کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔ وہ پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد واپس جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں قیام کے دوران پاکستان اور فلسطین کے تعلقات مستحکم بنانے میں ان کے کردار کو سراہا اور اس توقع کا …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فلسطین کے سفیر ولید ابو علی کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فلسطین کے سفیر ولید ابو علی نے جمعرات کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔ وہ پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد واپس جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں قیام کے دوران پاکستان اور فلسطین کے تعلقات مستحکم بنانے میں ان کے کردار کو سراہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات حکومت اور عوام کی سطح پر روابط سے مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے نہتے فلسطین پر اسرائیل کی طرف سے طاقت کے حالیہ استعمال کی شدید مذمت کی جس میں کئی فلسطینی شہید و زخمی ہوئے۔ وزیراعظم نے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اصولوں، 1967ءسے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف کے دارالحکومت ہونے کی بنیاد پر فلسطین کے تنازعہ کے منصفانہ حل کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔








