وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات صوبہ کی مجموعی صورتحال بالخصوص ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں صوبہ کی مجموعی صورتحال بالخصوص ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات
صوبہ کی مجموعی صورتحال بالخصوص ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں صوبہ کی مجموعی صورتحال بالخصوص ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد وسائل کی تقسیم کا فارمولا مقامی اور صوبائی سطح پر عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے وفاقی اکائیوں پر بھاری ذمہ داری عائد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تمام صوبوں میں بڑے انفراسٹرکچر اور بجلی کی قلت دور کرنے کیلئے گذشتہ چار برسوں میں بہت زیادہ کردار ادا کیا ہے۔








