اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں لبنان کی سبکدوش ہونے والی سفیر مونا التانیر نے منگل کو وزیراعظم آفس میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور خوشگوار تعلقات کے مزید استحکام کیلئے سبکدوش ہونے والی سفیر کی خدمات اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے لبنان کی قیادت اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں لبنان کی سبکدوش ہونے والی سفیر مونا التانیرکی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں لبنان کی سبکدوش ہونے والی سفیر مونا التانیر نے منگل کو وزیراعظم آفس میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور خوشگوار تعلقات کے مزید استحکام کیلئے سبکدوش ہونے والی سفیر کی خدمات اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے لبنان کی قیادت اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ وزیراعظم نے لبنانی سفیر کی آئندہ کاوشوں کیلئے بھی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ سفیر مونا التانیر نے پاکستان میں قیام کے دوران پرتپاک مہمان نوازی اور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔








