وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کینیڈا کے ارکان پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کینیڈا کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے یاسمین رتن سی کی زیر قیادت ملاقات کی۔ اس موقع پر کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم خان، پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری جان کالڈر ووڈ اور رومینہ خورشید عالم بھی موجود تھیں۔ کینیڈا کے وفد میں سینیٹر سلمیٰ عطاءاﷲ جان، سینیٹر ڈینی ایف گریفن …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کینیڈا کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے یاسمین رتن سی کی زیر قیادت ملاقات کی۔ اس موقع پر کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم خان، پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری جان کالڈر ووڈ اور رومینہ خورشید عالم بھی موجود تھیں۔ کینیڈا کے وفد میں سینیٹر سلمیٰ عطاءاﷲ جان، سینیٹر ڈینی ایف گریفن اور ارکان پارلیمنٹ ٹیلی ڈو گوئڈ، رابرٹ کچن، مرے رانکن اور رمیش سانگھا شامل تھے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ وفد کے دورہ سے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور تجارت اور عوام کے درمیان رابطے بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں وسیع تر تعاون کیلئے کی جانے والی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں وسیع اقتصادی مواقع موجود ہیں اور پاکستان کے بہادر عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے اور معاشرہ کے طور پر نہ صرف ملک بلکہ پورے خطہ کیلئے امن کو محفوظ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نے حالیہ برسوں میں نمایاں ترقی کی ہے اور رواں مالی سال کے دوران شرح نمو 6 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں