وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہاورڈ یونیورسٹی کے طالب علموں کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہاورڈ یونیورسٹی کے طالب علموں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جو پاکستان کے 8 روزہ دورہ پر ہیں۔ پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کے ایم ڈی عدنان آفاق اور ہاورڈ یونیورسٹی کی ایک سابقہ طالب علم ثوبیہ مقبول نے اس دورہ کا اہتمام کیا ہے تاکہ طالب علموں کو پاکستان کے حقیقی تشخص سے روشناس …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہاورڈ یونیورسٹی کے طالب علموں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جو پاکستان کے 8 روزہ دورہ پر ہیں۔ پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کے ایم ڈی عدنان آفاق اور ہاورڈ یونیورسٹی کی ایک سابقہ طالب علم ثوبیہ مقبول نے اس دورہ کا اہتمام کیا ہے تاکہ طالب علموں کو پاکستان کے حقیقی تشخص سے روشناس کیا جا سکے۔ پاکستانی ثقافت، سیاست، کھانوں، فنون لطیفہ اور جغرافیہ کے متنوع پہلوﺅں کو اجاگر کرنے کیلئے 30 سے زائد اجلاسوں اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جن سے طالب علموں کو بوسٹن واپسی پر ملک کے بارے میں صحیح حالات کی آگاہی میں مدد ملے گی۔ ان میں سے بیشتر طالب علموں کا تعلق ہاورڈ کینڈی سکول آف گورنمنٹ سے ہے جبکہ بعض پبلک ہیلتھ سکول، گریجویٹ سکول آف ڈیزائن اینڈ لاءسکول کی بھی نمائندگی کر رہے ہیں، یہ گلگت، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کریں ہیں جو کراچی میں اختتام پذیر ہو گا۔

مزید خبریں