وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صادق آباد میںآر ایل این جی پمپنگ سٹیشن کاافتتاح کیا

رحیم یارخان ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہفتہ کو صادق آباد میںآر ایل این جی پمپنگ سٹیشن کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ یہ منصوبہ ملک بھر میں گیس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا منصوبہ ہے جو سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر …

رحیم یارخان ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہفتہ کو صادق آباد میںآر ایل این جی پمپنگ سٹیشن کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ یہ منصوبہ ملک بھر میں گیس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا منصوبہ ہے جو سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر مکمل کیا ہے۔ اس منصوبے میں 1044 کلومیٹر پائپ لائن ایس این جی پی ایل اور 425 کلومیٹر پائپ لائن ایس ایس جی سی نے بچھائی ہے ۔ منصوبہ کی تکمیل سے گیس کی دستیابی کا حجم 1200 ایم ایم سی ایف ڈی سے 2400 ایم ایم سی ایف ڈی تک بڑھ جائے گا۔ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس سے بجلی گھروں ، صنعتوں ، کمرشل اور گھریلو اور صارفین کےلئے گیس کی دستیابی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply