اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فوری طور پر 11 اراکین قومی اسمبلی کو مختلف ڈویژنوں اور وزارتوں میں پارلیمانی سیکرٹری تقرر کی منظوری دےدی ہے۔ یہاں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ چوہدری ارمغان سبحانی پارلیمانی سیکرٹری موسمی تغیر خدمات سرانجام دیں گے۔ رکن قومی اسمبلی غلام …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 11 اراکین قومی اسمبلی کو مختلف وزارتوں میں پارلیمانی سیکرٹری تقرر کی منظوری دےدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فوری طور پر 11 اراکین قومی اسمبلی کو مختلف ڈویژنوں اور وزارتوں میں پارلیمانی سیکرٹری تقرر کی منظوری دےدی ہے۔ یہاں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ چوہدری ارمغان سبحانی پارلیمانی سیکرٹری موسمی تغیر خدمات سرانجام دیں گے۔ رکن قومی اسمبلی غلام محمد لالی کو پارلیمانی سیکرٹری دفاعی پیداوار مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیّد محمد اصغر پارلیمانی سیکرٹری برائے آبی وسائل ہوں گے۔ سردار منصب علی ڈوگر پارلیمانی سیکرٹری دفاع، چوہدری محمد طفیل پارلیمانی سیکرٹری نجکاری، ندیم عباس پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن مقرر کئے گئے ہیں۔ چوہدری نذیر احمد کو پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف، ڈاکٹر نثار احمد جٹ پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق، شازہ فاطمہ خواجہ پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس و ٹیکسٹائل اور فرحانہ قمر پارلیمانی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ کوآرڈینیشن کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔ دریں اثناءوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمانی سیکرٹری میاں نجیب الدین اویسی کا قلمدان وزارت کامرس سے تبدیل کرکے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کر دیا ہے۔








