وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا عالمی یوم سائنس برائے امن و ترقی 2017ءکے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دنیا کو پیش کرنے کےلئے بہت کچھ ہے۔ سائنس اقتصادی‘سیاسی اور سماجی نمو و وسعت کےلئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے جسے نظر انداز نہےں کیا جاسکتا، قومی ترقی کےلئے حکومت‘ نجی شعبہ‘ اکیڈمیہ اور دانشور ملکر کام کریں، تعلیم و سائنس کے شعبہ پرتوجہ دے …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دنیا کو پیش کرنے کےلئے بہت کچھ ہے۔ سائنس اقتصادی‘سیاسی اور سماجی نمو و وسعت کےلئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے جسے نظر انداز نہےں کیا جاسکتا، قومی ترقی کےلئے حکومت‘ نجی شعبہ‘ اکیڈمیہ اور دانشور ملکر کام کریں، تعلیم و سائنس کے شعبہ پرتوجہ دے کر پاکستان بہت جلد دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں اپنا جائز مقام حاصل کرسکتا ہے۔ وزیراعظم نے عالمی یوم سائنس برائے امن و ترقی 2017ءکے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سائنسی دریافت انسانی ترقی و خوشحالی کا ایک بنیادی محرک رہی ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ سائنسی تحقیق پسندی اسلامی دنیا کی میراث رہی ہے، مسلمان دانشوروں نے یورپ کے تاریخی ادوار کے دوارن بھی سائنسی علم اور تحقیق کے جذبہ کو زندہ رکھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لاہور کے ایک نوجوان محمد شہیر نیازی کی حالیہ شاندارکامیابی جس میں محض17 سال کی عمر میںان کے رائل سوسائٹی اوپن سائنس جرنل میں مقالے کی اشاعت نے ہمارے لوگوں کی زبردست صلاحیت کی یادہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عالمی یوم سائنس کا موضوع ”سائنس فار گلوبل انڈرسٹینڈنگ “ بہت برمحل ہے، پاکستان کے پاس سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دنیا کو پیش کرنے کےلئے بہت کچھ ہے جبکہ وہ دوسرے ممالک سے بھی بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔

Leave a Reply