وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کے یوم ولادت پر پیغام

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کا یہ دن ہمارے لیے بحثیت ِقوم انفرادی اور اجتماعی طورپر، خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج کا دن جہاں اپنے عظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے وہاں انکے افکار و سوچ کوتازہ کرنے اور اس نظریے کوبنیاد بنا کر …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کا یہ دن ہمارے لیے بحثیت ِقوم انفرادی اور اجتماعی طورپر، خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج کا دن جہاں اپنے عظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے وہاں انکے افکار و سوچ کوتازہ کرنے اور اس نظریے کوبنیاد بنا کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا بھی دن ہے۔وزیر اعظم نے قائد اعظم کی یوم پیدائش کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نے عمر بھرٹھوس دلائل اور جمہوری اصولوںکی بنیاد پر مسلمانانِ ہند کے مذہبی، سماجی اور اقتصادی حقوق اور تشخص کا مقدمہ لڑا۔ برصغیر پاک و ہند میں انگریز کے تسلط اور ہندو سامراج کی ریشہ دوانیوں کا شکار بننے والی مسلمان قوم کو قائداعظم نے نہ صرف مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پراکٹھا کیا بلکہ اپنی جمہوری تگ و دوکے نتیجے میں ایک ایسی ریاست کی تشکیل کو ممکن بنایا کہ جہاںرنگ ونسل، مذہبی، لسانی یا دیگر کسی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کو زندگی گزارنے اور ترقی کے یکساں حقوق و مواقع حاصل ہوں۔ریاست کے ان بنیادی اصولوںکی تشکیل کے ساتھ ساتھ قائد اعظم نے نوزائیدہ مملکت کے باسیوں کے لئے ” اتحاد ،ایمان اور تنظیم” کے رہنماءاصول بھی مرتب کیے تاکہ انکو مشعل راہ بناتے ہوئے مستقبل کا سفراور منزلیںطے کی جاسکیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply