وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 37 ارکان پارلیمنٹ کے حوالے سے سامنے آنے والی دستاویز جعلی ہے‘ ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ حکومت کے نام پر دستاویز میں کس نے جعلسازی کی‘ ہم میڈیا کے کسی حصے پر دباﺅ نہیں ڈالنا چاہتے‘ پیمرا کے قانون کے مطابق اس جعل سازی کی تحقیقات ہو رہی ہیں جبکہ …

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 37 ارکان پارلیمنٹ کے حوالے سے سامنے آنے والی دستاویز جعلی ہے‘ ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ حکومت کے نام پر دستاویز میں کس نے جعلسازی کی‘ ہم میڈیا کے کسی حصے پر دباﺅ نہیں ڈالنا چاہتے‘ پیمرا کے قانون کے مطابق اس جعل سازی کی تحقیقات ہو رہی ہیں جبکہ جن ممبران کا نام اس فہرست میں آیا ہے ان کی طرف سے تشویش درست ہے‘ ان کی استحقاق کی تحریک مزید کارروائی کے لئے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کی جائے‘ اس اقدام سے نہ صرف ایوان بلکہ ممبران کی بھی بدنامی ہوئی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایوان کے 37 ممبران کے خلاف ایک نجی ٹی وی چینل پر الزام لگانے کے حوالے سے آگاہ کیا کہ اس بارے میں حقائق سامنے لانا ضروری ہے، ٹی وی پروگرام پر ایک دستاویز لہرائی گئی کہ وزیراعظم ہاﺅس نے آئی بی سے کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلق کے حامل اراکین کی فہرست مانگی ہے‘ جب یہ پروگرام چلا تو اگلے روز آئی بی نے اس کی تردید کی اور کہا کہ یہ دستاویز جعلی ہے۔ اسی روز کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جن وزراءکے اس فہرست میں نام تھے انہوں نے یہ معاملہ اٹھایا۔ ہم نے انہیں بتایا کہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے‘ وزیراعظم ہاﺅس سے ایسا کوئی خط جاری نہیں ہوا جبکہ ساتھ ہی آئی بی کو ہدایت کی گئی کہ وہ پیمرا کو شکایت کرے کہ یہ جعلی دستاویز ہے اور ایک قومی ادارے اور لوگوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply