وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ماڑی پٹرولیم کمپنی کی سالانہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملکی ضروریات کو پورا کرنے اور قومی معیشت پر درآمدی بل کا بوجھ کم کرنے کیلئے مقامی توانائی کے وسائل کا حجم بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ہفتہ کوماڑی پٹرولیم کمپنی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران کو کم کرنے اور فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے …

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملکی ضروریات کو پورا کرنے اور قومی معیشت پر درآمدی بل کا بوجھ کم کرنے کیلئے مقامی توانائی کے وسائل کا حجم بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ہفتہ کوماڑی پٹرولیم کمپنی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران کو کم کرنے اور فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ماڑی پٹرولیم کا کردار قابل ستائش ہے۔ سالانہ تقریب میں کمپنی کے عملہ اور انکے اہلخانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،یہ تقریب کمپنی کی سلور جوبلی کے طور پر بھی منائی گئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کمپنی کے عملہ کو بلند ترین ریونیو اور پیداوار میں طرہ امتیاز حاصل کرنے کی سالانہ تقریب قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ماڑی پٹرولیم نے ہمیشہ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ وہ بھی او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو ایسی ہی کارکردگی کی طرف بڑھا رہے ہیں۔

مزید خبریں