وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے سے اب تک حالات کا موازنہ کر لیں، ن لیگ نے جو کام کئے وہ ملکی تاریخ میں کوئی حکومت نہیں کر سکی، کچھ لوگوں کو ہمارا کام پسند نہیں،، ہم تمام معاملات کے باوجود ملک کو آگے بڑھا رہے ہیں، جس نے ہم سے مقابلہ کرنا ہے وہ انتخابات میں کر …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے سے اب تک حالات کا موازنہ کر لیں، ن لیگ نے جو کام کئے وہ ملکی تاریخ میں کوئی حکومت نہیں کر سکی، کچھ لوگوں کو ہمارا کام پسند نہیں،، ہم تمام معاملات کے باوجود ملک کو آگے بڑھا رہے ہیں، جس نے ہم سے مقابلہ کرنا ہے وہ انتخابات میں کر لے، انتخابات مقرر وقت پر ہوں گے ،سیاسی فیصلے نہ ٹی وی پروگرام میں ہوتے ہیں نہ عدالتوں میں، جو فیصلے عوام کرتے ہیں وہ سر آنکھوں پر ہوں گے،مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑا نہیں، سی پیک سے وہ ممالک خائف ہیں جو پاکستان کی بہتری نہیں چاہتے، سی پیک منصوبہ ملک و معیشت کے لئے سنگ میل ہے، خواہش ہے کہ فاٹا کا معاملہ باہمی اتفاق سے حل ہو، منتخب وزیراعظم کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا جس کی کوئی قانونی مثال نہیں،کون سا قانون اجازت دیتا ہے کہ کسی پر الزام لگاﺅ اور گالی دو، ہمیں جو مرضی کہتے رہیں، ہم نے کام کرتے رہنا ہے،ضرب عضب سے آج تک جتنے آپریشنز ہوئے ، ثمرات سب کے سامنے ہیں،کراچی کا شمار دنیا کے دس خطرناک شہروں میں ہوتا تھا، آج کراچی میںامن ہے، ہم سب کا کام پاکستان کے حالات کو ٹھیک رکھنا ہے، میڈیا کو ایک ضابطہ اخلاق بنانے کی ضرورت ہے، جو کچھ ہمارے چینلز پر ہوتا ہے کیا وہ اسلامی تعلیمات ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کو نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply