اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اب چیلنجوں سے نکل آیا ہے اور ”ایمرجنگ پاکستان“ ملک کی مثبت ساکھ بنانے اور ترقی کا ایک تصور تھا، بدقسمتی سے گزشتہ 15 سال سے ہمیں دہشت گردی‘ اقتصادی چیلنجوں اور علاقائی مسائل کا سامنا تھا لیکن اللہ کے فضل سے اب ہم ان چیلنجوں سے نکل آئے ہیں اور ایمرجنگ پاکستان …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا وزارت تجارت کے زیر اہتمام ایمرجنگ پاکستان کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اب چیلنجوں سے نکل آیا ہے اور ”ایمرجنگ پاکستان“ ملک کی مثبت ساکھ بنانے اور ترقی کا ایک تصور تھا، بدقسمتی سے گزشتہ 15 سال سے ہمیں دہشت گردی‘ اقتصادی چیلنجوں اور علاقائی مسائل کا سامنا تھا لیکن اللہ کے فضل سے اب ہم ان چیلنجوں سے نکل آئے ہیں اور ایمرجنگ پاکستان ہماری برآمدات کی ترقی کیلئے ہمارا وژن ہے۔ وہ وزارت تجارت کے زیر اہتمام منعقدہ ایمرجنگ پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان کی برآمدات بہتری کی سمت گامزن ہیں جو ڈبل ڈیجٹ گروتھ تک پہنچ گئی ہے۔ اقتصادی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچ گئی ہے، بیرونی براہ راست سرمایہ کاری ایک دہائی میں بلند ترین سطح پر ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری انتہائی ضروری انفراسٹرکچر کا موجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انفراسٹرکچر کے دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کر رہی ہے، بجلی اور گیس کے شعبوں میں قلت اور انفراسٹرکچر کی کمی اب ماضی کی باتیں ہیں۔ ہم ایک ابھرتے ہوئے پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مسائل پر قابو پانے کے بعد اب پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش ملک بن کر ابھر رہا ہے۔ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور خطے کے روابط کیلئے سہولتیں بھی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد وسطی ایشیا، افغانستان، مغربی چین اور خطے کے دیگر ملکوں کو سمندر اور عالمی منڈیوں تک بڑے پیمانے پر رسائی فراہم کرنا ہے۔








