اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم فیس واپسی سکیم کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان سکالرز کے جوش و جذبہ کی تعریف کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں وزیراعظم آفس میں سکیم سے استفادہ کرنے والے سکالروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان کی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم فیس واپسی سکیم کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم فیس واپسی سکیم کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان سکالرز کے جوش و جذبہ کی تعریف کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں وزیراعظم آفس میں سکیم سے استفادہ کرنے والے سکالروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے طلباءپر زور دیا کہ وہ اپنے کام، محنت اور عزم کے ذریعے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں۔ اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ایک لاکھ 49 ہزار 695 طلباءو طالبات کو ان کی فیس کی واپسی کا عمل مکمل کیا گیا ہے جن میں 6 ہزار 631 پی ایچ ڈی، 37 ہزار 663 ایم فل و ایم ایس سکالر اور ایک لاکھ 5 ہزار 401 ماسٹر پروگرام کے طلباءشامل ہیں۔ سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں کم ترقی یافتہ علاقہ جات بشمول آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے اور دیہی سندھ کے طلباءشامل ہیں۔








