کراچی ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں توانائی کا منظرنامہ تبدیل کرکے رکھ دیا ہے، پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ وائٹ آئل موٹر گیسولین پائپ لائن پراجیکٹ نہ صرف تزویراتی اہمیت کا حامل ہے بلکہ پاکستان کی توانائی کی سلامتی میں بھی اس کا بڑا عمل دخل ہو گا، منصوبہ سے صارفین …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ وائٹ آئل موٹر گیسولین پائپ لائن پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں توانائی کا منظرنامہ تبدیل کرکے رکھ دیا ہے، پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ وائٹ آئل موٹر گیسولین پائپ لائن پراجیکٹ نہ صرف تزویراتی اہمیت کا حامل ہے بلکہ پاکستان کی توانائی کی سلامتی میں بھی اس کا بڑا عمل دخل ہو گا، منصوبہ سے صارفین کو بہت کم وقت میں پٹرولیم مصنوعات کی محفوظ دستیابی ممکن ہو گی، منصوبہ سے ٹرانسپورٹرز حضرات کو کسی قسم کی فکر کی ضرورت نہیں ہے، ٹرانسپورٹرز آج اور آنے والے وقت میں بھی توانائی کی ترسیل میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پورٹ قاسم پر پاک۔عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ وائٹ آئل موٹر گیسولین پائپ لائن پراجیکٹ منصوبہ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ منصوبہ پارکو، پی ایس او اور شیل جائنٹ وینچر کے تحت مکمل کیا جائے گا، منصوبہ کے تحت 26 انچ قطر کی 786 کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے کراچی کے قریب پورٹ قاسم سے مظفر گڑھ کے قریب محمود کوٹ تک پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کی جائے گی۔ پائپ لائن کے راستہ میں تین پمپنگ سٹیشنز اور پورٹ قاسم، شکارپور اور محمود کوٹ میں ٹرمینلز سٹیشن بنائے جائیں گے، اس پائپ لائن کی ترسیلی استعداد 8 ملین ٹن سالانہ ہے جسے بعد ازاں ضرورت کے مطابق 12 ملین ٹن تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس منصوبہ سے 2 لاکھ 21 ہزار ٹن اضافی ایندھن سٹرٹیجک ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھ جائے گی جس سے ایندھن کی فراہمی کو مزید تحفظ فراہم ہو گا۔ منصوبہ کی تکمیل کے بعد نظام میں 2 لاکھ 98 ہزار ٹن ایندھن ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی۔








