وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پشاور میں نیشنل انکیوبیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب

پشاور ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے روزگار کا مسئلہ آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب سے حل ہوگا، انقلاب باتوں یا دعووں سے نہیں صرف کام سے آتا ہے، ماضی میں منصوبوں کے اعلانات اور سنگ بنیاد رکھے جاتے تھے جبکہ منصوبے مکمل نہیں ہوتے تھے، ہماری حکومت نے جو منصوبے شروع کئے وہ مکمل کئے، موجودہ حکومت …

پشاور ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے روزگار کا مسئلہ آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب سے حل ہوگا، انقلاب باتوں یا دعووں سے نہیں صرف کام سے آتا ہے، ماضی میں منصوبوں کے اعلانات اور سنگ بنیاد رکھے جاتے تھے جبکہ منصوبے مکمل نہیں ہوتے تھے، ہماری حکومت نے جو منصوبے شروع کئے وہ مکمل کئے، موجودہ حکومت نے ہزاروں کلومیٹر موٹر ویز اور 10ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی تاہم نیشنل انکیوبیشن سنٹر کے قیام کا منصوبہ زیادہ اہم ہے، نوجوانوں کو روزگار ملے گا تو انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا۔ وہ ہفتہ کو یہاں پشاور میں نیشنل انکیوبیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا، وزیرآئی ٹی انوشہ رحمان خان، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب، انجنیئر امیر مقام اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ شراکت داری میں قائم ادارے کاافتتاح اس علاقہ اور آئی ٹی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ انکیوبیشن سنٹر پائلٹ پروجیکٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کلو میٹر موٹر ویز ، دس ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار ، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے مسلم لیگ (ن) کے موجودہ دور میںمکمل ہوئے یا جاری ہیں تاہم انکیوبیشن سینٹر کے قیام کا منصوبہ زیادہ اہم ہے ، اس سے نوجوانوں کو مستقبل کی رہنمائی میسر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ ادارے ہیں جو دیگر اداروں اور مقامی و صوبائی حکومتوں کو آئی ٹی کے انقلاب میں کردار ادا کرنے کے بارے میں رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کوئی ادارہ سرکاری ملامتوں کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا ، یہ کام نجی شعبہ کا ہے ۔

مزید خبریں