وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے بہت قلیل مدت میں ایل این جی کی صورت میں توانائی کے سستے ذریعے کو متعارف کرایا ، پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل 330دنوںکی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے ، ریکارڈ مدت میں منصوبے مکمل کرنا موجودہ حکومت کا امتیازی وصف ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کو زیادہ سے …

کراچی ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے بہت قلیل مدت میں ایل این جی کی صورت میں توانائی کے سستے ذریعے کو متعارف کرایا ، پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل 330دنوںکی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے ، ریکارڈ مدت میں منصوبے مکمل کرنا موجودہ حکومت کا امتیازی وصف ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ، ایل این جی کی درآمد سے قومی معیشت کو سالانہ 1.5ارب ڈالرز کا فائدہ پہنچے گا جبکہ مہنگے فرنس آئل کی بجائے سستی ایل این جی کے استعمال سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو یہاں پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یہ ٹرمینل اینگرو ٹرمینل لمیٹڈ نے 330دنوں ریکارڈ مدت میں مکمل کیاہے جو 600ایم ایم ایس سی ایف بی گیس کی ری گیسیفیکیفشن کی استعداد کا حامل ہے۔ اس سے نہ صرف صنعتی ادارے توانائی کی اپنی ضروریات پوری کر سکیں گے بلکہ عوام کو بھی ریلیف ملے گا اور تیل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے پر انحصار میں کمی واقع ہوگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ موجودہ حکومت نے توانائی کے اس سستے ذریعے کو 14 ماہ سے کم عرصے میں ملک میں متعارف کرایا ہے ، ماضی کی تین حکومتوں نے پاکستان میں ایل این جی لانے کیلئے کئی کوششیں کیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے ایل این جی ایک سستا ذریعہ ہے کیونکہ تیل اور جوہری ذرائع سے توانائی کی پیداوار کا عمل مہنگا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایل این جی کیلئے بولی کاعمل شفاف طریقے سے مکمل ہوا جس کا اعتراف بین الاقوامی برادری نے بھی کیا ہے، عالمی طور پر یہ خیال پایا جارہا تھا کہ پاکستان میں ایل این جی کو لانے میں کئی برس لگ سکتے ہیں لیکن موجودہ حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے بہت قلیل مدت میں ایل این جی کی صورت میں توانائی کے اس ذریعے کو متعارف کرایا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply