اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے تحت وفاق کی تمام اکائیوں کو ریکارڈ فنڈ فراہم کئے گئے ہیں۔ منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران شروع کئے گئے قومی اہمیت کے اقدامات بے مثال ہیں۔ انہوں نے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے تحت وفاق کی تمام اکائیوں کو ریکارڈ فنڈ فراہم کئے گئے ہیں۔ منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران شروع کئے گئے قومی اہمیت کے اقدامات بے مثال ہیں۔ انہوں نے کابینہ کو اپنے حالیہ دورہ کراچی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دورہ کے دوران کراچی کیلئے 25 ارب روپے جبکہ حیدر آباد کیلئے 5 ارب روپے کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے اس جامع پیکج پر عملدرآمد گورنر سندھ کی نگرانی میں کیا جائے گا اور وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت یہ پیکج پر مقررہ لاگت میں اور مقررہ وقت پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس پیکج کے تحت کراچی میں ایک میڈیکل کالج اور ایک ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن میٹرو منصوبے کو توسیع دی جائے گی جبکہ پانی کے نئے منصوبوں کیلئے اضافی وسائل مہیا کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن کو 50 فائر بریگیڈ فراہم کی جائیں گی اور کراچی شہر میں ٹریفک کے بہاﺅ میں کمی لانے کیلئے کئی پل اور انڈر پاسز تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں ایک یونیورسٹی اور ایک میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کو بنیادی ڈھانچے اور انڈسٹریل سٹیٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے اضافی گرانٹس فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ عملدرآمد مقررہ لاگت اور مقررہ مدت کے دوران کیا جائے گا۔








