وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کراچی میں ”سی پیک سمٹ“ سے خطاب

کراچی ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) صرف موجودہ ہی نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لئے بھی شاندار ثمرات کا حامل منصوبہ ہے جس سے پاکستان سمیت وسیع تر خطہ مستفید ہوگا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں ”سی پیک سمٹ“ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام ڈان میڈیا گروپ نے وزارت …

کراچی ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) صرف موجودہ ہی نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لئے بھی شاندار ثمرات کا حامل منصوبہ ہے جس سے پاکستان سمیت وسیع تر خطہ مستفید ہوگا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں ”سی پیک سمٹ“ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام ڈان میڈیا گروپ نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے اشتراک سے کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ تین سال سے بھی کم عرصہ میں یہ منصوبہ ایک حقیقت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے نے پاکستان کو مجموعی ترقی و خوشحالی کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔