اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو یکساں مواقع کی فراہمی کے لئے مو¿ثر اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام شعبہ ہائے زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے زیر اہتمام کمپیوٹر کوڈنگ کی تعلیم …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کمپیوٹر کوڈنگ کی تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو یکساں مواقع کی فراہمی کے لئے مو¿ثر اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام شعبہ ہائے زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے زیر اہتمام کمپیوٹر کوڈنگ کی تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیرا عظم نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر پاکستانی خواتین کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ اپنی صلاحیتوں کا بہترین انداز میں مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے ملک بھر سے لڑکیوں کو کمپیوٹر تعلیم کی عملی تربیت کی فراہمی کے لئے منصوبے کو سراہا جس سے انہیں اقتصادی طورپر مستحکم ہونے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام 30 ہزار خواتین کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آگاہی فراہم کرے گا جو پاکستان بیت المال کا حصہ ہیں اور آئی سی ٹی سکول پروگرام سے ایک لاکھ 10ہزار طالبات مستفید ہوں گی۔ انہوں نے ملک کے دور افتادہ علاقوں میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وسیع تر رسائی کے حوالے سے کردار کو سراہا۔








