اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں بیتھل میموریل میتھو ڈسٹ چرچ پر دہشت گردی کے حملہ کی پرزور مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 17 دسمبر کو کوئٹہ میں بیتھل میموریل میتھو ڈسٹ چرچ پر حملہ کے نتیجہ میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کوئٹہ چرچ حملہ کے متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں بیتھل میموریل میتھو ڈسٹ چرچ پر دہشت گردی کے حملہ کی پرزور مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 17 دسمبر کو کوئٹہ میں بیتھل میموریل میتھو ڈسٹ چرچ پر حملہ کے نتیجہ میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ وزیراعظم کی طرف سے متاثرین کیلئے اعلان کردہ امدادی پیکیج کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاءکیلئے 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کیلئے 5 لاکھ روپے اور زخمی افراد کیلئے 3 لاکھ روپے کے زرتلافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ امدادی پیکیج صوبائی حکومت کی طرف سے متاثرین کو دی جانے والی امداد کے علاوہ ہو گا۔








