کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت ہمارے خون میں شامل ہے، مشعل آزادی کی روشنی کشمیر کی صبح آزادی کی نوید ثابت ہو گی اور تقسیمِ ہند کا نامکمل ایجنڈا اپنی تکمیل کو پہنچے گا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ”یوم نیلا بٹ“کے موقع پر پیغام اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی و …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ”یوم نیلا بٹ“کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت ہمارے خون میں شامل ہے، مشعل آزادی کی روشنی کشمیر کی صبح آزادی کی نوید ثابت ہو گی اور تقسیمِ ہند کا نامکمل ایجنڈا اپنی تکمیل کو پہنچے گا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ”یوم نیلا بٹ“کے موقع پر پیغام
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت ہمارے خون میں شامل ہے، مشعل آزادی کی روشنی کشمیر کی صبح آزادی کی نوید ثابت ہو گی اور تقسیمِ ہند کا نامکمل ایجنڈا اپنی تکمیل کو پہنچے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ”یوم نیلا بٹ“کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں گذشتہ ایک سال کے واقعات اس بات کی ناقابلِ تردید شہادتیں ہیں کہ کشمیر کی تحریکِ آزادی سو فیصد مقامی اور غیر مسلح ہے جسے ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب تک دنیا انصاف اور حقِ خود ارادیت جیسے تسلیم شدہ حق کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی اخلاقی ذمہ داریوں سے روگردانی کرتی رہے گی جنوبی ایشیاءمیں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ریاست اور عوام اس بارے میں یک زبان ہیں کہ اہلِ کشمیر کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت ہمارے خون میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ایک لمحہ ایسا نہیں آیا جب پاکستانی قوم نے کشمیریوں کی اس نصرت و تائید کو اپنی ترجیحات میں شامل نہ رکھا ہو۔ وزیراعظم نے ”یومِ نیلا بٹ“ کے موقع پر پاکستانی قوم کے اس غیرمتزلزل عزم کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہلِ کشمیر کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سردارعبدالقیوم خان مرحوم جیسی شخصیات نے آزادی کی جو مشعل روشن کی تھی اس کی روشنی پورے برصغیر میں پھیل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کا پہیہ پیچھے کی طرف نہیں گھمایا جا سکتا، یہ روشنی انشاءاﷲ کشمیر کی صبح آزادی کی نوید ثابت ہو گی اور تقسیمِ ہند کا نامکمل ایجنڈا اپنی تکمیل کو پہنچے گا۔








