اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے گذشتہ چار برسوں میں معیشت مستحکم ہوئی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ملک میں بین الاقوامی کاروباری برادری کیلئے پرکشش مراعات اور تیزی سے ترقی کرتی معیشت سے استفادہ کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بات ”واکس ویگن“ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی”واکس ویگن“ بورڈ آف مینجمنٹ کے رکن ڈاکٹر جوزف بامرٹ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے گذشتہ چار برسوں میں معیشت مستحکم ہوئی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ملک میں بین الاقوامی کاروباری برادری کیلئے پرکشش مراعات اور تیزی سے ترقی کرتی معیشت سے استفادہ کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بات ”واکس ویگن“ بورڈ آف مینجمنٹ کے رکن ڈاکٹر جوزف بامرٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ اوورسیز پروڈکشن کے سربراہ اینڈریاز سپرنڈلر، ایشیاءپیسفک کے سربراہ اولیور گلیزر، انٹرنیشنل پالیسی اور حکومتی تعلقات کے سربراہ کلاز بو سٹینڈورس اور سی کے ڈی کے سربراہ یوری کونوشن، سی ای او پریمیئر سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ سیّد ارشد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں سیکرٹری سرمایہ کاری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے واکس ویگن کے پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ کاروباری منصوبے شروع کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کمپنی کو ہر ممکنہ سہولت اور معاونت کا یقین دلایا۔ پاکستانی معیشت کے استحکام کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے گذشتہ چار برسوں میں اقتصادی بحالی ہوئی ہے اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جس سے بین الاقوامی کاروباری برادری کیلئے سرمایہ کاری کیلئے بہت زیادہ مراعات اور تیزی سے ترقی کرتی معیشت سے استفادہ کرنے کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔








