اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کی۔ ایوان میں آمد پر ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے ایوان بالا …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت ، ایوان میں آمد پر ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کی۔ ایوان میں آمد پر ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت پر انہیں خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔








