اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی پر توجہ مرکوز کررہی ہے، مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کے لئے پر عزم ہے لہٰذا ارکان قومی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے پورے جذبے اور ولولے کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے یہ بات بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بہاولپور ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی پر توجہ مرکوز کررہی ہے، مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کے لئے پر عزم ہے لہٰذا ارکان قومی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے پورے جذبے اور ولولے کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے یہ بات بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو اپنے اپنے حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی پر توجہ دیئے ہوئے ہے۔








