وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی توانائی بارے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو

کراچی ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی میں گذشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کی بندش کے جاری مسئلے کے خاتمے کیلئے سوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک )کے درمیان تنازعہ حل ہوگیا ہے۔امید ہے کہ بجلی کے بحران کے باعث پانی کی قلت کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا جیسا کی سوئی سدرن نے کے …

کراچی ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی میں گذشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کی بندش کے جاری مسئلے کے خاتمے کیلئے سوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک )کے درمیان تنازعہ حل ہوگیا ہے۔امید ہے کہ بجلی کے بحران کے باعث پانی کی قلت کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا جیسا کی سوئی سدرن نے کے الیکٹرک کی ضروریات پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں گورنر ہا¶س میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہاکہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ایس ایس جی پی ایل اور کے الیکٹرک کے درمیان واجبات کے مسئلے کے جلد تصفیہ کے معاملے کا جائزہ لے گی۔ کے الیکٹرک کی اجارہ داری کے بارے میں ایک سوال کے جواب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کمپنی کو تحویل میں لینے یا کراچی میں بجلی کی پیداوار اور تقسیم کیلئے اسی طرح کے کسی دوسرے ادارے کے قیام کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔