وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور جاپان کے درمیان وسیع تر سرمایہ کاری و تجارتی روابط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر سیکورٹی ماحول اور مستحکم معیشت کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جاپانی سرمایہ کاری سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے یہ بات جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو سے گفتگو کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور جاپان کے درمیان وسیع تر سرمایہ کاری و تجارتی روابط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر سیکورٹی ماحول اور مستحکم معیشت کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جاپانی سرمایہ کاری سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے یہ بات جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ جاپانی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام جاپان کے عوام کیلئے پرتپاک اور محبت بھرے جذبات رکھتے ہیں لہٰذا پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں جاپان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی میں جاپان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ”ایشیاءمیں جاپانی کاروبار“ کے بارے میں تازہ ترین ”جیٹرو“ سروے کا بھی ذکر کیا جس میں پاکستان کو مثبت سیلز پرافٹ اور مستقبل میں کاروباری توسیع کے حوالہ سے سرکردہ ملک قرار دیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک عمدہ اشارہ ہے کہ کس طرح دونوں ممالک توسیع شدہ کاروباری تعاون کے ذریعے باہمی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Leave a Reply