وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پی آئی اے سی ایل کی کمرشل باروئنگ گارنٹی کی حد بڑھانے اور گندم کی کم از کم امدادی قیمت 1300 روپے فی من کی سطح پر برقرار رکھنے کی منظوری اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پی آئی اے سی ایل کی کمرشل باروئنگ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
پی آئی اے سی ایل کی کمرشل باروئنگ گارنٹی کی حد بڑھانے اور گندم کی کم از کم امدادی قیمت 1300 روپے فی من کی سطح پر برقرار رکھنے کی منظوری
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پی آئی اے سی ایل کی کمرشل باروئنگ گارنٹی کی حد بڑھانے اور گندم کی کم از کم امدادی قیمت 1300 روپے فی من کی سطح پر برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔ ای سی سی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ ای سی سی نے پی آئی اے سی ایل کی کمرشل باروئنگ گارنٹی کی حد 13.585 ارب روپے تک بڑھانے کی تجویز کی منظوری دی۔ شہداءکے خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ای سی سی نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکے سیکنڈ شیڈول کی شق (6) پارٹ 3 اور شق) (36اے) پارٹ فور میں ”اینڈ شہداءفیملی ویلفیئر اکاﺅنٹ“ کے الفاظ شامل کرنے سے متعلق تجویز کی بھی منظوری دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی فصل برائے 2017-18ءکے لئے کم از کم امدادی قیمت گزشتہ سال کی سطح پر برقرار رکھنے کی منظوری دی جو 1300 روپے فی من ہے۔ اجلاس میں فاٹا کے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لئے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو پاسکو سے 20 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی بھی منظوری دی۔ ای سی سی نے امینہ گیس فیلڈ سے 8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور عائشہ نارتھ فیلڈ سے 6.8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی سدرن گیس کمپنی کے لئے مختص کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سارہ اور سوری فیلڈز کے متعلق 1986ءکے رولز برائے ترقی و پیداوار لیز کے رول 43 سے استثنیٰ دینے کی بھی منظوری دی۔








