وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت حج پالیسی کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت حج پالیسی کے حوالے سے اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر اور وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو حج آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو وزارت کی طرف …

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت حج پالیسی کے حوالے سے اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر اور وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو حج آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو وزارت کی طرف سے حج کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اور کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور میں حج کا فریضہ سرانجام دینے والے عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی ہے۔

Leave a Reply