اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں کابینہ نے ”سول ری وژن بل 2018ئ“ کی لمیٹیشن کے حوالے سے مسودہ قانون کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے رولز آف بزنس 1973ءمیں ترامیم کی منظوری دی۔ ترامیم میں شیڈول III میں ”حج اور عمرہ ڈائریکٹوریٹ“ وزارت …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،رولز آف بزنس 1973ءمیں ترامیم اور سعودی حکومت کے ساتھ جرائم کے خاتمہ کیلئے تعاون کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کرنے سمیت مختلف فیصلوں کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں کابینہ نے ”سول ری وژن بل 2018ئ“ کی لمیٹیشن کے حوالے سے مسودہ قانون کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے رولز آف بزنس 1973ءمیں ترامیم کی منظوری دی۔ ترامیم میں شیڈول III میں ”حج اور عمرہ ڈائریکٹوریٹ“ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ذیلی محکمہ کے طور پر وزارت میں اور ”قومی زبان کے فروغ کے محکمہ“ اور ”نیشنل لائبریری آف پاکستان“ کو قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ذیلی محکمہ کے طور پر ڈویژن میں شامل کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران ”پاکستان حلال اتھارٹی“ کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن میں شمولیت کی بھی منظوری دی گئی۔ اسی طرح کابینہ کے اجلاس میں نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سینٹر (این ایف ڈی سی) کی وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ میں منتقلی سمیت رولز آف بزنس میں مختلف ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔ کابینہ نے پاکستان انوائرمینٹل پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچرل کنسلٹنٹ لمیٹڈ کی موسمیاتی تبدیلی ڈویژن سے وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات میں منتقلی کی بھی منظوری دی گئی۔ اسی طرح اجلاس کے دوران ”انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بہاولپور بل 2018ئ“ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔








